کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے انٹرویوزمیں کامیاب امید واروں کی حتمی لسٹ جاری

ہماری ویب  |  Nov 10, 2014

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کی 250اور بی ڈی ایس کی 100نشستوں کے لئے 93فی صد طالبات اور صرف 7فیصد طلباء نے داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کرائی ۔ 4,771 درخواستیں جمع کرانے والے امید واروں میں طلباء کی تعداد 250کے قریب ہے تحریری امتحان کے بعدکامیاب ہونے والے 610 امیدواروں سے حتمی انٹرویو کیے گئے 11نومبر کو کامیاب امید واروں کی حتمی لسٹ جاری کردی جائے گی۔ جس کے بعد 14نومبر کو فیس جمع کرانے کے آخری تاریخ ہوگی ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے انٹرویو کے آخری روزخود بھی انٹرویو پینل میں موجود رہے اور طلبہ اور طالبا ت سے سوالات بھی کئے اس موقع پر انہوںنے کالج کے افسران اور انتظامیہ سے کہا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نہ صرف شہر بلکہ ملک کا نامور ادارہ ہے جہاں پر تمام تر داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ نہ صرف کالج کا معیار برقرار رکھیں بلکہ اسے مزید بہتر بنایا جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More