جامعہ کراچی: شعبہ ویژول اسٹڈیزکا داخلہ ٹیسٹ 894طلبا وطالبات کی شرکت

ہماری ویب  |  Nov 10, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ09 نومبرکوصبح 11:00 بجے آرٹس فیکلٹی کے شعبہ سیاسیات میںمنعقد ہوا۔105نشستوں کے لئے952 فارم جمع کرائے گئے، جبکہ 894طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان، پروفیسردُریہ قاضی ،پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، سید شمعون حیدر اور تانیہ ناصرنے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔ڈائریکٹر ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹرشکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق رجحان ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کمرہ امتحان کے اردگرد غیر متعلقہ ا فراد کاداخلہ ممنوع تھا۔ ٹیسٹ انتہائی پرسکون ماحول اور نظم وضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود تھا جبکہ رینجرز اور کیمپس سیکورٹی (واچ اینڈ وارڈ) کا عملہ بھی خصوصی طور پر مختلف داخلی راستوں اور فیکلٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔اس موقع پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، مسجل پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان ،مشیرامور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضوی ، کیمپس ایڈوائزرپروفیسر ڈاکٹرمحمد زبیر اورڈائریکٹر ایڈمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ کینتائج 19 نومبر کو جاری کئے جائینگے،جبکہ کامیاب امیداروں کے انٹرویوز24 نومبر تا04 دسمبرلئے جائیں گے۔کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست10 دسمبر کو شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاںجبکہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردی جائیگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More