جامعہ سندھ ، بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹر

ہماری ویب  |  Nov 08, 2014

جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے اضافی کیمپس بینظیر بھٹو شہید کیمپس دادو‘ لاڑ کیمپس بدین، انٹرنیشنل یونیورسٹی آف صوفی ازم، پیس اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ، سندھ یویورسٹی کیمپس لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور میرپورخاص میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کل 9 نومبر (بروز اتوار) کو بیک وقت صبح 09:00 بجے لیا جائے گا۔ انٹری ٹیسٹ کی تیاریوں کے جائزے کے لیے ایک اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی کی زیر صدارت ان کی آفیس میں منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ‘ پبلسٹی‘ واٹر ہال مینجمنٹ کے علاوہ تمام کمیٹیوں کے کنوینرز و پولیس اور رینجرز کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امیدواروں کے موبائل لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی امیدوار پابندی کے باوجود موبائل فون لے آئے گا، اس کو ٹیسٹنگ سینٹر کی طرف جانے نہیں دیا جائے گا اور وہ نااہل ہوجائے گا۔ اجلاس میں رجسٹرار نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے حکام کو خط لکھا گیا ہے کہ حیدرآباد ٹول پلازہ کی ایک لائن عام ٹریفک سے خالی رکھی جائے تاکہ یونیورسٹی کی بسیں باآسانی وقت پر امیدواروں کو لیکر کیمپس پر پہنچ سکیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More