ایم ایڈ ایوننگ اور مارننگ کے امتحانات 2013ء کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Nov 01, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم ایڈ سال اول اور سال دوم (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم ایڈ سال اول کے امتحان میں 55 طلبہ شریک ہوئے ،29کامیاب قرارپائےجبکہ 26طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب52.73فیصد رہا۔ ایم ایڈ سال دوم کے امتحان میں 89طلبہ شریک ہوئے ۔ گریڈ اے میں 23طلبہ، گریڈبی میں 33جبکہ گریڈ سی میں ایک طالبعلم کامیاب قرار دیاگیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 64.04 فیصدرہا۔ دریں اثناء جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحان میں پہلی پوزیشن نوٹریڈم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی طالبہ مہرین سلیم بنت سلیم قمرالدین سیٹ نمبر60095نے 969نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن بالترتیب گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن (ایف بی ایریا) کی طالبہ سمیرا نفیس بنت نفیس احمد سیٹ نمبر60041اور سیما فردوس بنت محمد ابراہیم سیٹ نمبر60051نے 965نمبر کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کی طالبہ عزیزہ فاطمہ بنت عبدالحئی سیٹ نمبر60079نے 951نمبر کے ساتھ حاصل کی۔ امتحان میں 103طلبہ شریک ہوئے۔ اے ون گریڈ میں03طلبہ ،اے گریڈ میں 38، بی گریڈ میں 18جبکہ سی گریڈ میں01طالبعلم کامیاب قرار پایا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 58.25 فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More