تعلیمی اعلانات برائے /29/10/2014

ہماری ویب  |  Oct 29, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر اسکول آف لاء کے اعلامیہ کے مطابق سیمینار جمعرات 30 اکتوبر کو صبح ساڑھے دس بجے اسکول آف لاء جامعہ کراچی کی عمارت میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کلیدی خطاب کرینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول اور دوم کیمسٹری کے ضمنی عملی امتحانات برائے 2013ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق عملی امتحانات 5، 6، 7؍اور 10؍نومبر کو منعقد ہونگے۔ تمام امتحانات شعبہ کیمسٹری میں صبح9:30بجے منعقد ہونگے۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈ، اصل شناختی کارڈ اور کالج کارڈ کے ہمراہ صدر شعبہ کیمسٹری سے رابطہ کریں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے (پاس) سال اول اور دوم کیمسٹری کے ضمنی عملی امتحانات برائے 2013ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق عملی امتحانات 30؍اکتوبر کو منعقد ہونگے۔ امتحانات شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں صبح دس تاگیارہ بجے منعقد ہونگے۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈاور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ صدر شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس سے رابطہ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More