لیاری یونیورسٹی کراچی سے منسلک کالجوں کے امتحانات 18 نومبر سے ہونگے

ہماری ویب  |  Oct 29, 2014

کنٹرولر امتحانات بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی پروفیسر نور محمد میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی سے منسلک تمام کالجز میں بی کام، بی اے پارٹ ون، ٹو (ریگولر وپرائیویٹ) کے سال 2014 کے امتحانات کا آغاز 18 نومبر 2014 سے ہو گا اس سلسلے میں تمام منسلک کالجز کے پرنسپلز کو سیٹ لسٹ، ایڈمٹ کارڈز وٹائم ٹیبل جاری کئے جا چکے ہیں۔ طالبعلموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کالجز سے اپنے ایڈمٹ کارڈ وٹائم ٹیبل حاصل کر لیں۔دریں اثنا بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ چند دن قبل اخبارات کے ذریعے یہ افواہ پھیلائی گئی کہ اسٹوڈنٹس بسیں غیرقانونی طریقے سے بغیر نمبر پلیٹ کے سڑکوں پر چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کسی بھی قسم کی قانون شکنی میں ملوث نہیں ہے۔وہ تمام سرکاری نمبر پلیٹ کی ہیں اور انشورنس پالیسی کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More