تعلیمی اعلانات برائے /28/10/2014

ہماری ویب  |  Oct 28, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیے کے مطابق شعبہ ویوژل اسٹڈیز کا 26اکتوبر کو ملتوی ہونے والاداخلہ ٹیسٹ اب اتوار9؍نومبر کومنعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی کام پرائیویٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ اکا علان کردیا گیا ہے۔بی اے کے امتحانی فارم 3075روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے5500روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کیلئے 6900روپے فیس کے ساتھ12نومبر تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے اوربی اے ایل ایل بی (آنرز) کے 18اکتوبرکو ملتوی ہونے والے امتحانات اب29؍اکتوبر کو منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More