نویں جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Oct 25, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے نویں جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر میں 18200طلباء شریک ہوئے جس میں سے 10032 پانچ پرچوں میں ، 3736چار پرچوںمیں ،1996تین پرچوں میں، 992د و پرچوںمیں اور 511 ایک پرچہ میں کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 5پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 57.43فیصد ، 4پرچوں میں 21.39، 3پرچوں میں 11.43، 2پرچوں میں 5.68، اورایک پرچہ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 2.93فیصد رہا۔ نویں جماعت پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ناظم امتحانات نعمان احسن نے بتایا کہ 7059نے رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 6425شریک ہوئے ۔ جس میں سے 3091امیدوا ر پانچ پرچوں میں، 1591چار پرچوں میں، 832تین پرچوںمیں ، 438دو پرچوں میں اور 298امیدوار ایک پرچہ میں کامیاب قرار پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل گروپ پرائیویٹ کے امتحانات میں پانچ پرچوںمیں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 48.11فیصد، چار پرچوں میں 24.82، تین پرچوں میں 12.95فیصد ، دو پرچوں میں 6.82فیصداور ایک پرچہ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو تناسب 4.64فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More