سینٹ لارنس کالج میں انٹر سال اول کی کلاسوں کاآغاز

ہماری ویب  |  Oct 24, 2014

سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز کالج میں انٹر سال اول کی کلاسوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ کالج پرنسپل پروفیسر سیدہ سیما نے کالج کی نئی طالبات کو خوش آمدید کہا اور کالج کے قواعد و ضوابط سے ان کو آگاہ کیا۔ ان کو نصیحت کی کہ ان دو سالوں میں دل لگا کر تعلیم حاصل کریں کیونکہ کیریئر بنانے کے یہی دو سال ہیں۔ پروفیسر اعجاز حسین کی سربراہی میں قائم ایڈمیشن کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایڈمیشن کمیٹی نے طالبات کا استقبال ان کو گلاب کی کلیاں پیش کر کے کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More