فارم حاصل و جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

ہماری ویب  |  Oct 23, 2014

جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں بیچلرزڈگری پروگرام میںداخلے کے لیے فارم حاصل کرکے جمع کرانے کی تاریخ میں امیدوارں کی سہولیت کے لیے ایک مرتبہ پھر توسیع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے داخلہ فارم 24اکتوبر تک حاصل کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ وہ امیدوار جو علامہ آ ئی آئی کیمپس کے علاوہ جامعہ سندھ کے کسی اورکیمپس میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے متعلقہ کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرائیں۔ داخلہ فارم صرف اولڈ کیمپس حیدرآباد/سندھ یونیورسٹی جامشورو کے علامہ آئی آئی کیمپس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچز میں دستیاب ہوں گے۔ داخلے فارم جامعہ سندھ کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More