داخلہ فارم9؍ سے 21؍ نومبر تک جمع ہونگے

ہماری ویب  |  Oct 23, 2014

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ شہید ذوالفقار علی بھٹوزرعی کالج ڈوکری اور خیر پور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز کی ریگولر کلاسز 27؍اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں،جبکہ تمام فیکلٹیز کی کلاسز کے دوسرے ٹرم میں رجسٹریشن /داخلہ فارم فیس کے ساتھ 9؍ نومبر اورلیٹ فیس کے ساتھ 10؍ نومبر سے 21؍نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان میں بیٹھنے کے لئے مقررہ حاضری کو یقینی بنائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More