میٹرک بورڈ کراچی: میٹرک کے ضمنی امتحان 14نومبر 2014 سے شروع

ہماری ویب  |  Oct 22, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی(نظری) ریگولر و پرائیویٹ (سائنس و جنرل گروپ ) امتحانات برائے سال 2014 کا انعقاد انشااﷲ 14نومبر 2014 سے 26نومبر تک صبح9:00 سے 12:00اور دوپہر02:00 سے 05:00بجے کی شفٹ میں ہوگا۔ اور عملی امتحانات 29نومبر سے ہوگا۔ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز نومبر کے پہلے ہفتے سے بورڈ ہذا سے جاری کیے جائیں گے۔ناظم امتحانات کے مطابق امتحانی مراکز تک پرچہ لے جانے کے لئے C.C.Os(سینٹر کنٹرول آفیسر) کا تقرر قائم کردہ کمیٹی سینارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر اور ماضی کی کاکردگی پر کریگی۔ضمنی امتحان کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا گیاہے جسکی تفصیلات یہ ہیں۔ 14نومبر2014صبح 9سے 12بجے تک سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس،اُردو متبادل،انگلش ادب ،جغرافیہ پاکستان پرچہ اول(غیر ملکی امیدواروں کے لیے)15نومبرصبح انگلش پرچہ اول، دوپہرتجارتی جغرافیہ،جغرافیہ اور ملبوسات اور پارچہ بافی(لڑکیوں کے لیے)17نومبرصبح ریاضی (سائنس گروپ) دوپہر ، اُردولٹریچر،سندھی لٹریچر، انگلش لٹریچر ،گجراتی لٹریچر، 18نومبرصبح انگلش پرچہ دوم( سائنس و جنرل گروپ) 19نومبر صبح حیاتیات، کمپیوٹر اسٹڈیز (سائنس) اور جنرل سائنس، دوپہر عربی، آرٹ اور ماڈل ڈرائنگ، بریل، فارسی،حساب خانہ داری اور متعلقہ مسائل( لڑکیوں کے لیے)، 20نومبر صبح ُمطالعہ پاکستان ( سائنس و جنرل گروپ)، دوپہرجیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ،بچے کی نشوونما اورخاندانی زندگی،آرٹ اینڈماڈل ڈرائنگ، 21نومبرصبح، اسلامیات ( سائنس و جنرل گروپ)اور اخلاقیات، 22نومبر صبح اُردو نارمل کورس ( سائنس و جنرل گروپ) ، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 24 نومبرصبح فزکس، علم بدن و حفظان ِ صحت، علمِ شہریت، تاریخ ہند و پاکستان، غذا اور تغذیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز (جنرل گروپ) 25 نومبر صبح کیمیا ، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اسلام، معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ(لڑکیوں کے لیے ) 26نومبر صبح ریاضی (جنرل گروپ)۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More