تعلیمی اعلانات برائے /22/10/2014

ہماری ویب  |  Oct 22, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائننگ ،بیچلزآف فائن آرٹس اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز میں داخلے برائے سال 2015 کیلئے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ اپنے داخلہ فارم معہ کتابچہ 1000روپے کے عوض یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے 22 اور23 اکتوبر کو حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے، بی پی ایڈ، بی اے ایل ایل بی (آنرز) اور بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے18اکتوبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بی پی ایڈ اور بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب25اکتوبر کو منعقد ہونگے جبکہ بی اے اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے18اکتوبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب29 اکتوبر کو منعقد ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More