جامعہ کراچی نے میڈیکل کالج قائم کردیا

ہماری ویب  |  Oct 22, 2014

جامعہ کراچی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی 150 بستروں کا اسپتال اور میڈیکل فیکلٹی کی شرائط کو پورا کئے بغیر اپنے میڈکل کا لج کے قیام کا اعلان او رداخلے دینے کا بھی اعلان کردیا ہے منگل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی صدارت ز سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کراچی میں2015 ء سے میڈیکل کالج میں داخلے دینے کی منظوری دی گئی۔ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ پہلے ہی میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔علاوہ ازیں سنڈیکیٹ نے پی ایم ڈی سی کے الحاق کی منسوخی کےجاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مختلف پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا اور اس خط پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔جامعہ کراچی اس سلسلے میں پاکستان کی دیگر جامعات سے بھی رابطہ کرے گی۔ واضح رہے کہ اپنا میڈیکل کالج اور اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے پی ایم ڈی سی نے جامعہ کراچی سمیت ملک کی آٹھ جامعات کا الحاق دینے کا ختیار ختم کردیا تھا تاہم جامعہ کراچی نے پی ایم ڈی سی کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا تھا اور اب اچانک اس نے میڈیکل کالج قائم کرنے اور داخلے دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے قوائد کے مطابق، میڈیکل کالج کے لئے کم سے کم150بستروں کا اسپتال ہونا ضروری ہے اور اس کے علاوہ تدریس کے لئے بھی ایم بی بی ایس اساتذہ کا ہونا لازمی ہے پی ایم ڈی سی، ایم ایس سی اساتذہ پر اعتراض کرتا ہے۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ ڈین آف سائنس کی مخالفت لے باعث امریکا کی المنائی کی جانب سے میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ ختم کردیا گیا گزشتہ دو سال سے اس معاملے پر بحث و مباحثہ جاری تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More