نویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

ہماری ویب  |  Oct 21, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔21-10-2014 سے 21-11-2014تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ، 4-11-2014سے 12-12-2014 تک100/- روپے لیٹ فیس کے ، 15-12-2014سے 26-12-2014تک 200/-روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 29-12-2014سے 05-01-2015تک 500/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 06-01-2015سے 12-01-2015تک 800/-روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 13-01-2015سے20-01-2015تک 1200/-لیٹ فیس کے ساتھ، 21-01-2015سے 29-01-2015تک 1500/-لیٹ فیس کے ساتھ، 30-01-2015سے 06-02-2015تک 1800/-لیٹ فیس کے ساتھ۔ امتحانی فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک اور عسکری کمرشل بینک بورڈ آفس بوتھ پر دستیاب ہونگے یہ امتحانی فارمز بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹورسے بھی دستیاب ہونگے جو اسکول کے سربراہ کا جاری کردہ اتھارٹی لیٹر دکھاکر سیکریٹری کے نام پے آرڈر کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں جس پر اسکول کی اسٹیمپ ہونا لازمی ہے۔سائنس و جنرل گروپس(ریگولر) کے امتحانی فارمز بورڈ ہذا کے اکائو نٹ سیکشن میں جمع ہونگے ان فارمز کے ساتھ بورڈ سے الحاق کا لیٹر 2013-2014اور پریکٹیکل سیکشن میں جمع شدہ پرفارماکی رسید کی فوٹو کاپی لازمی منسلک کریں۔ جنرل گروپ پرائیویٹ کے امتحانی فارمز مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہونگے۔اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے تمام امتحانی فارمز ایک ساتھ جمع کرائیں اس مقصد کے لئے انفرادی طور پر کسی طالبعلم کو بورڈ نہ بھجیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More