آغا خان امتحانی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے نتائج

ہماری ویب  |  Oct 17, 2014

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (اے کے یو۔ای بی) کی جانب سے آج سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ (ایس ایس سی) اورہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے ستمبر امتحانات کے نتائج کا اعلان کیاگیا۔ امتحانات کے انعقاد کے محض تین ہفتوں کے اندر ان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جواے کے یو۔ای بی کے جدید اور خاص طور پر تیار شدہ ای مارکنگ نظام کی فعالیت کا ثبوت ہے۔ یہ نظام 92 مارکنگ اسٹیشنز پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے ایچ ایس ایس سی کے طلبا کو بیشتر جامعات کے داخلوں کی حتمی تاریخ تک درخواست جمع کروانے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ رواں سال74 الحاق یافتہ اسکولوں کے طلبانے پاکستان کے آٹھ شہروں میں ستمبر امتحانات میں حصہ لیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More