چانڈکا میڈیکل اور آصفہ ڈینٹل کالج میںانٹری ٹیسٹ اتوارکوہوں گے

ہماری ویب  |  Oct 17, 2014

چانڈکا میڈیکل اور آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئےہیں۔شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر عبد الوحید میمن کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں سات اضلاع کے 3285طلبا اور طالبات شرکت کریں گے۔ ان اضلاع میں جیکب آباد،شکارپور،دادو،قمبرشہدادکوٹ، کندھ کوٹ کشمور،نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالوحید میمن کےمطابق مجموعی امیدواروں میں 1371طلبااور 1914طالبات شامل ہیں۔چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں مجموعی نشستوں کی تعداد 246ہے جن میں سیلف فنانس اسکیم کی44 نشستیں بھی شامل ہیںجبکہ آصفہ ڈینٹل کالج میں سیلف فنانس کی پانچ نشستوں کے ساتھ نشستوں کی کل تعداد 50ہے۔انٹری ٹیسٹ 19اکتوبر (اتوار)کو پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے ۔یہ ٹیسٹ معمول کے مطابقNTSکے ذریعے لئے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More