جامعہ کراچی، شعبہ ویوژل اسٹیڈیز میں داخلے 21اکتوبر تک ہونگے

ہماری ویب  |  Oct 13, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ویوژل اسٹیڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائننگ، بیچلرز آف فائن آرٹس اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز میں داخلے برائے سال2015 کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق داخلہ فارم معہ کتابچہ 1000 روپے کے عوض یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ21 اکتوبر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں انٹر یا مساوی امتحان میں کم از کم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں جبکہ ایس بی ٹی ای کے تین یا چار سالہ ڈپلومہ میں کم از کم 60 فیصد (پچھلے پانچ برسوں کے دوران) مارکس کے حامل طلبہ اہل ہیں۔ ایسے طلبہ جنہوں نے انٹر کا امتحان گزشتہ پانچ برس سے قبل پاس کیا ہو وہ بھی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں تاہم ان کیلئے 3 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔ علاوہ ازیں ایسے امیدوار جو اپنے انٹر یا مساوی امتحانات کے نتائج کے منتظر ہیں اپنی ذمہ داری پر داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں، تاہم ایسے امیدواروں کو داخلہ فہرست کی اشاعت سے تین دن قبل مذکورہ امتحانات کے نتائج جمع کرانے لازمی ہونگے۔ داخلے کیلئے رجحان ٹیسٹ 26 اکتوبر بروز اتوار منعقد ہوگا جبکہ حتمی انتخاب رجحان ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ہوگا جبکہ باقاعدہ تدریس کا آغاز یکم جنوری 2015ء سے ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More