ملتوی ہونیوالے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

ہماری ویب  |  Oct 10, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ، بی ایس سی اور بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے 25ستمبر کو ملتوی ہونیوالے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہےجس کے مطابق بی اے اور بی ایس سی سال دوم کے 25ستمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 28اکتوبر، جبکہ بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 25ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 11اکتوبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More