جامعہ اردو میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

ہماری ویب  |  Oct 03, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی برائے سال 2014ء کا انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گریجویٹ مینجمنٹ ریسرچ کونسل کے فیصلے کے مطابق اس سال نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے بجائے جامعہ اردو کے داخلہ سیل کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی کا انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے معائنہ ٹیم کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ معائنہ ٹیم میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسرڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر وسیم الدین اور ڈاکٹر کمال جامزو شامل تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More