آئی ڈی پیزطلبہ کیلئے داخلوں میں 15؍اکتوبر تک توسیع

ہماری ویب  |  Oct 03, 2014

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ منعقد ہوا جس میں تمام ڈین، ڈائریکٹر ایڈمیشن، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں بھی یونیورسٹی سے وابستہ طالب علم سیلاب سے متاثر ہیں اور جن کا تعلق آئی ڈی پیز سے ہے، ایس ایس سی سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے ایسے طالب علموں کے داخلہ کیلئے15 اکتوبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ایسے فیصلے کی توثیق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے کردی ہے۔ اعلامیے کے مطابق میٹرک کیلئے لیٹ فیس 100 روپے، پی ٹی سی، انٹر میڈیٹ اور گریجویشن کیلئے 200روپے، بیچلر آف ایجوکیشن اور ماسٹرز کیلئے500 مقرر کی گئی ہے جو کہ شیڈو ل بینکوں کی برانچز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More