انٹر سال دوم پرائیویٹ اور ریگولر کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 27, 2014

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے بارویں کلاس (ہیومینٹز ریگولر / پرائیوٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میہر علی جمالی کے فاروق اعظم نے پہلی‘ گورنمنٹ گرلز کالج ماتلی کی نازیہ نے دوسری اور گورنمنٹ ہائی اسکول جام صاحب کے محمد فرحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں مجموعی طور پر 7 ہزار 581 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں اے گریڈ میں 26 ‘ بی گریڈ میں ایک ہزار 579 ‘ سی گریڈ میں 3 ہزار 804 اور ڈی گریڈ میں ایک ہزار 291 طلبہ و طالبات پاس ہوئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More