انٹرسال اول انجینئرنگ ومیڈیکل کی میرٹ لسٹ جاری

ہماری ویب  |  Sep 26, 2014

صوبائی محکمہ تعلیم نے انٹر سال اول پری انجینئرنگ میل، فیمیل اور پری میڈیکل میل، فیمیل کی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق پری انجینئرنگ میل میں مجموعی طور پر55سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 17600داخلے دیئے گئے ہیں جب کہ پری انجینئرنگ فیمیل میں54سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 6090داخلے دیئے گئے ہیں۔ پری میڈیکل میل میں54 سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 30400جب کہ پری میڈیکل فیمیل میں54سرکاری کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں11200داخلے دیئے گئے ہیں۔ پری انجینئرنگ میل میں سب سے زیادہ 706نمبروں پر آدم جی سائنس کالج میں اور سب سے کم 383حاجی عبداللہ ہارون کالج کھڈا لیاری میں بند ہوئے۔ اسی طرح پری انجینئرنگ فیمیل میں سب سے زیادہ 719نمبروں پر داخلے پی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین میں جب کہ سب سے کم نمبروں351پر ریاض گرلز کالج لیاقت آباد میں داخلے بند ہوئے۔ مزید براں پری میڈیکل میل میں سب سے زیادہ706نمبروں پر آدم جی سائنس کالج میں جب کہ سب سے کم نمبروں 341 پر ہائر سیکنڈری اسکول عزیزآباد میں داخلے بند ہوئے۔ اسی طرح پری میڈیکل سب سے زیادہ 731 نمبروں پر پی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین میں جب کہ سب سے کم نمبروں345پر گورنمنٹ گرلز کالج11آئی نارتھ کراچی میں داخلے بند ہوئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More