تعلیمی اعلانات برائے 25/09/2014

ہماری ویب  |  Sep 25, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس،بی بی اے،بی سی ایس،بی پی اے، ٹیکسٹائل پروگرام،ابلاغ عامہ،ایم اے،ایم بی اے،ایم پی اے اور ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام برائے سیشن 2014 ء کے کالجز کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 30 ستمبر تک بغیرلیٹ فیس کے متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔پرائیوٹ کالجز کے طلبہ کیلئے ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام کی فیس 5600روپے ،دوسالہ پروگرام کیلئے 7700 روپے، تین سالہ پروگرام کیلئے 10800جبکہ چارسالہ پروگرام کیلئے 13900روپے اور ری انرولمنٹ کے حامل طلبہ کے 5000روپے ہے۔سرکاری کالجز کے طلبہ کیلئے 1500روپے اور ری انرولمنٹ کے حامل طلبہ کیلئے 1000روپے ہے۔ تاریخ گزرنے کے بعد04 نومبر تک انرولمنٹ فارم فیس کے علاوہ 1500 روپے لیٹ چارجز کے ساتھ وصول کئے جائینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ اپنے 2 ، 4 ،6 ،8 اور10 ویں سمسٹر کے لئے سمسٹر اور امتحانی فیس 03اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔تاہم تاریخ گزرنے کے بعد 17اکتوبر تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More