جامعہ سندھ میں داخلوں کی تاریخ میں 10ستمبر تک توسیع

ہماری ویب  |  Sep 05, 2014

جامعہ سندھ جامشورو میں بی ایڈ و ایم ایڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام تعلیمی سال 2014ءمیں داخلوں کی تاریخ میں 10 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام کے تحت بی ایڈ و ایم ایڈ میں سال 2014ءکے لیے داخلوں کی تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی تھی تاہم خواہشمند طلباءکی سہولت کے لیے داخلے فارم کے حصول کی تاریخ میں 10 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ داخلے فارم حبیب بینک لمیٹڈ کے ایلسا قاضی کئمپس (اولڈ کئمپس ) حیدرآباد اور علامہ آئی آئی قاضی کئمپس جامشورو کی برانچزسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More