جامعہ کراچی : ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارمز آج جمع ہونگے

ہماری ویب  |  Jun 13, 2014

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم ڈی اور پی ایچ ڈی (قانون) کے داخلہ فارم جمعہ 13 جون تک متعلقہ شعبوں اور انسٹیٹیوٹس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدواروں کی فہرست 16 جون کو جاری کی جائے گی،جبکہ ایڈمٹ کارڈ 16 سے 20 جون کو متعلقہ شعبوں اور انسٹیٹیوٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ اتوار22 جون کو صبح دس بجے ہوگا۔ تما م امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبوں اور انسٹیٹوٹس میں ٹیسٹ کے لئے صبح ساڑھے نوبجے ایڈمٹ کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ رپورٹ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More