تعلیمی اعلانات برائے 11/06/2014

ہماری ویب  |  Jun 11, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی کام سال اول ودوئم کے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 16 جون 2014 ء سے ہورہا ہے۔یہ امتحانات صبح 10:00 تا :1:00 بجے دوپہر ہونگے۔طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کرسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 23 جون 2014 ء تک 2800/=روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور5000/= روپے فیس برائے (سال اول ودوئم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے٭جامعہ کراچی اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ایک پینل ڈسکشن ’’مالی سال 2014-15 ء کے لئے پاکستان کا وفاقی بجٹ‘‘ جمعرات 12 جون کو صبح گیارہ بجے سینٹر کے ہال میں منعقد ہوگا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More