اسپیسس اسکول کا 15 جون تک تدریس جاری رکھنے کا اعلان

ہماری ویب  |  Jun 10, 2014

صوبائی محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی اور نجی اسکولوں کی من مانیوں کا نوٹس نہ لئے جانے کے باعث سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اسپیسس (SPECISS) اسکول نے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے کے بعد بھی اسکول کھلے رکھے ہیں اور 15 جون تک تدریس اور امتحان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیسس اسکولوں کی 3 کیمپسز ہیں، پہلا کیمپس رفاع عام سوسائٹی ملیر ہالٹ میں ہے، دوسرا شاہ فیصل ٹائون میں اور تیسرا سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب واقع ہے۔ تینوں کیمپسز نے 15 جون تک اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے اور زبردستی طلبہ کو بلایا جا رہا ہے جس سے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول منسوب حسین صدیقی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے یکم جون سے تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہوتا ہے۔ ہم قوائد توڑنے پر اسکول کے لخاف سخت کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں ہماری ٹیم منگل 10 جون کو اسکول کا دورہ کر رہی ہیں۔ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر اقبال فہیم نے کہا کہ رمضان المبارک میں طلبہ اور اساتذہ کی آسانی کے لئے ہم نے 15 جون تک اسکول کھلے رکھے ہیں اور ہمارے امتحان بھی چل رہے ہیں لہٰذا ہم اسکول بند نہیں کرسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More