تعلیمی اعلانات برائے 23/05/2014

ہماری ویب  |  May 23, 2014

جامعہ کراچی میں المنائی ٹرسٹ کے اشتراک سے امتحانی ہال کاسنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب شام پانچ بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں منعقد ہوگی۔تقریب میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور کیپٹن نسیم الحق اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی اوایل(پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔رجسٹریشن فارم2900/= روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ڈپلومہ لرنو لوجی اور رنولوجی سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات برائے2012 ء کے امتحانی فارم5400روپے فیس کے ساتھ 02 جون 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔تاریخ گذرنے کے بعد 09 جون 2014 ء تک 500/= لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام ’’موثر سماعتی مہارت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کورس24 مئی کو ہورہا ہے۔کورس کے ریسورس پرسن انجینئرنسیم شہزاد ہونگے،جبکہ کورس کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام چاربجے تک ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More