ڈگری پروگرام کی داخلہ فیس 30مئی تک جمع کرانے کی ہدایت

ہماری ویب  |  May 23, 2014

جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام کے تحت زیر تعلیم طلباء کو اپنی مکمل داخلہ فیس 30 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال کے تحت بیچلرز و ماسٹرز پرگرامز 2014ء میں میرٹ‘ سیلف فنانس (صبح و شام) اور مخصوص سیٹوں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 30 مئی تک ہر حال میں داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More