سندھ یونیورسٹی: امتحانی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے سمر کلاسز کے شیڈول کا اعلان

ہماری ویب  |  May 20, 2014

جامعہ سندھ جامشورو میں اپنے امتحانی نتائج بہتر بنانے و فیل مضامین پاس کرنے کے لیے طلبہ کی سہولیت کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران 3 ہفتوں پر مشتمل سمر کلاسز چلانے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت سمر سیمسٹر کی کلاسیں 9 جون سے 10 جولائی تک چلائی جائیں گی۔ سمر کلاسز کے لیے رجسٹریشن 2 جون سے 6 جون تک ہوگی۔ اس سلسلے میں ناظم امتحانات نے مزید کہا ہے کہ سمر کلاس ہر ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات تک چلائی جائیں گی‘ کیمپس پر پہنچنے کے لیے یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کی سہولت حاصل کرنے والے طلبہ سے صرف 500-500 روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کسی بھی اضافی فیس کے علاوہ اپنے کمروں میں رہ سکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سمر کلاسز لینے والے طلبہ سے فی کورس صرف ایک ہزار روپے اور فی پریکٹیکل صرف 500 روپے فیس کے طور پر وصول کیے جائیں گے۔ تعلیمی سال 2013ء اور 2014ء کے طلباء اس پروگرام سے استفادہ کرسکیں گے دوسری جانب کنٹرولر نے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2013 اور 2014 بئچوں کے تمام شعبوں کے امتحانی نتائج ہرحال میں 30 مئی تک جمع کرائیں تاکہ سمر کورس میں داخلہ لینے کے لیے طلباء کو سہولیات مل سکیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More