اردو یونیورسٹی : ڈگری کے امتحانی فارمز 20 مئی سے 4 جون تک جمع ہونگے

ہماری ویب  |  May 17, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق کے مطابق بی اے، بی کام، ایم اے (پرائیویٹ)، مدارس، فاضل عربی، ہومیوپیتھک کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات امتحانی فارم 20 مئی سے 4 جون تک عسکری بینک یونیورسٹی روڈ اور بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلباء و طالبات امتحانی فارمز مکمل کرکے ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس کے مین گیٹ پر قائم کائونٹر سے تصدیق کرائیں۔ بغیر تصدیق کے فارم قبول نہیں کئے جائیں گے۔ امتحانی فارم کے ساتھ رجسٹریشن و شناختی کارڈ کی کاپی اور چار عدد ڈاک کے لفافے مکمل پتہ اور فون نمبر کے ساتھ منسلک کریں۔ سال دوم یا مشترکہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار گزشتہ ایڈمٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی بھی منسلک کریں۔ ایم اے کے ناکام امیدوار سال اول اور سال آخر کے امتحانی فارم الگ الگ جمع کروائیں۔ بی اے، بی کام، ایم اے (سال اول و دوم) کی امتحانی فیس 2 ہزار اور بی اے، بی کام (دو حصوں) کی امتحانی فیس 3 ہزار جبکہ فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جن کی رجسٹریشن 2008ء کی ہے ان کیلئے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More