میٹرک بورڈ: سماعت سے محروم طلبہ کے سالانہ اِمتحان 15 مئی سے شروع

ہماری ویب  |  May 15, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق سماعت سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحان برائے سال ۲۰۱۴؁ کا آغاز15مئی سے ہورہاہے۔اس امتحان میں تقریباً 200سے زائد طلباء و طالبات امتحانات میں شرکت کررہے ہیں ۔ تمام پرچے صبح ۹ بجے سے دوپہر ۱۲ بجے تک منعقد ہونگے۔پہلا پرچہ نویں جماعت اسلامیات کا ہوگا۔ اسپیشل طلبہ و طالبات کے امتحانی مرکز میں تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس امتحانی مرکز میں ایک سینٹر کنٹرول آفیسر تعینات کردیا گیا ہے جو اپنی نگرانی میں سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ان طلباء کا اِمتحان شروع کرائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More