جامعہ کراچی: بی اے سال دوم اور (سال اول و دوم) پرائیوٹ کے نتائج

ہماری ویب  |  May 13, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے بی اے سال دوم اور (سال اول و دوم) پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحان میںپہلی پوزیشن حافظ عبداللہ منصور سلیمان ولد محمد افضل سلیمان نے800 نمبر لے کر ، دوسری پوزیشن حلیمہ عیسیٰ بنت عیسیٰ ابراہیم نے799 نمبرلے کر اور تیسری پوزیشن سعدیہ محمد علی بنت محمد علی حاجی عثمان نے770 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔امتحان میں 8949 طلبہ شریک ہوئے،جس میں 675 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں، 2634 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں جبکہ27طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب37.40فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More