سماعت سے محروم طلباء و طالبات کے امتحانات ۱۵ مئی ۲۰۱۴ سے

ہماری ویب  |  May 07, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق درجہ نہم و دہم سماعت سے محروم طلبا ء و طالبات کے امتحانات برائے ۲۰۱۴ بروز جمعرات ۱۵ مئی ۲۰۱۴ سے منعقد ہوں گے۔ بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان جن کے طلباء و طالبات ان امتحانات میں شرکت کررہے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اپنے مجاز نمائندوں کو بمعہ اتھارٹی لیٹر کے ۸ مئی ۲۰۱۴ سے ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے لیے کانفیڈینشل سیکشن ، بلاک بی ،میں صبح دس بجے تا دوپہر تین بجے تک رابطہ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More