ہماری ویب | May 06, 2014
برائے سالانہ امتحان 2015 جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا اسکول کے سربراہان اعلان شدہ تاریخوں میں فارم جمع کرانے کو یقینی بنائیں ۔حور مظہر(سیکریٹری میٹرک بورڈ کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریڑی مسز حو ر مظہر کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نویں جماعت( سائنس و جنرل گروپ ریگولر) کے انرولمنٹ فارمز اور پرائیویٹ امیدوارں کے رجسٹریشن فارمز مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔ بغیر لیٹ فیس 02-05-2014 سے 08-08-2014 تک Rs.200/-لیٹ فیس کے سا تھ 11-08-2014 سے 29-08-2014 تک 'Rs.300/-لیٹ فیس کے ساتھ 01-09-2014 سے 15-09-2014 تک Rs.600/-لیٹ فیس کے ساتھ 16-09-2014 سے 30-09-2014 تک *Rs.1200/-لیٹ فیس کے ساتھ 01-10-2014 سے 15-10-2014 تک *Rs.1500/-لیٹ فیس کے ساتھ 16-10-2014 سے 31-10-2014 تک (Rs.2000/-لیٹ فیس کے ساتھ 03-11-2014 سے 14-11-2014 تک *Rs.2500/-لیٹ فیس کے سا تھ 17-11-2014 سے 28-11-2014 تک جبکہ پرمیشن فارمز جمع کرانے کے بھی شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیاہے یہ فارمز 2مئی 2014 ،8اگست 2014تک بغیر لیٹ فیس کے جمع ہونگے۔انرولمنٹ فارمز، رجسٹریشن فامز اور پرمیشن فارمز بورڈ آفس بوتھ کے مندرجہ ذیل بینکوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں: نیشنل بینک آف پاکستان ، حبیب بینک لمٹیڈ، عسکری کمرشل بینک اسکے علاوہ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے جنرل اسٹور سے بذریعہ پے آڈر بنام سیکریڑ ی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارمز ہر طرح سے مکمل پُر ہونا چاہیے جیسے امیدوار کانام ، فیس اسٹیٹمنٹ، اور اسکول رجسڑیشن / رینویل کی 2014-2015کی تصدیق شدہ کاپی ، بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں پے آڈر بنام سیکریڑی مسز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی جمع کرایاجاسکتا ہے ۔ پے آڈر کی پشت پر اسکول کی مہر ثبت ہونالازمی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More