2مئی کو ملتوی ہونیوالے پرچے 15 مئی کو ہونگے

ہماری ویب  |  May 06, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 2 مئی کو ملتوی ہونے والے پاکستان اسٹڈیز اور شماریات کے پرچے اب جمعرات 15 مئی کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے جبکہ کامرس ریگولر حصہ دوم شماریات کا پرچہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی لیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More