جامعہ کراچی : بی ایس سی اور ایم ایس سی ہوم اکنامکس فائنل کےنتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  May 06, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (ہوم اکنامکس) سال اول، دوم، ایم ایس سی ہوم اکنامکس سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2012 ء اور ایل ایل ایم سال آخر کے سالانہ امتحانات برائے2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کے مطابق بی ایس سی ہوم اکنامکس سال او ل میں دو طالبہ شریک ہوئیں جس میں سے ایک طالبہ کو کامیاب قراردیا گیا،جبکہ سال دوم میں بھی دوطالبہ شریک ہوئیں، ایک سیکنڈ اور دوسری تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردی گئی۔ایم ایس ہوم اکنامکس سال اول کے امتحا ن میں دوطالبہ شریک ہوئیں اور دونوں ہی کامیاب قرار پائیں۔ اسی طرح ایل ایل ایم سال آخر کے سالانہ امتحان برائے 2013 ء میںگورنمنٹ ایس ایم لاء کالج کے مرزاتوصیف احمد ولدمرزامحمدشبیر نے پہلی ،ممتاز الرحمن ولد مجیب الرحمن نے دوسری اور گورنمنٹ اسلامیہ لاء کالج کی خولہ صدیقی بنت آزاد بن حیدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تینوں طلبہ کا تعلق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج سے ہے۔اس امتحان میں کل 181 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 07 نے فرسٹ ڈویژن اور51 طلبہ نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی۔کامیاب طلبہ کے نتائج کا تناسب 32.4 فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More