بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے فائنل سمسٹر کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 14, 2014

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی نے فائنل سمسٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں کامیاب طلبا ء جن کی حاضری 80؍ فی صد سے زیادہ اور جنہوں نے تما م مضامین میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کو وظائف دینے کا اعلان کیا ہے، یونیورسٹی کے تین بیجز کے 436؍ طلبا ء میں سے 224؍ طلبا ء کو وظائف کا مستحق قرار دیا گیا ہے، یاد رہے کہ یونیورسٹی کے کامیاب طلبا ء کو پچھلے تین سالوں سے ہر سمسٹر میں وظائف دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف طلبا ء کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھ رہا ہے بلکہ ان کو تعلیمی اخراجات میں بھی معاونت مل رہی ہے، حال ہی میں یونیورسٹی کے 131؍ طلبا ء کو زکوٰۃ و عشر کمیٹی کراچی کی جانب سے میرٹ اسکالر شپ صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے ایک تقریب میں تقسیم کی، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے وائس چانسلر رشید احمد شاہ اور ڈین ڈاکٹر عبدالحسین شاہ بخاری نے کامیاب طلبا ء کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کر کے بہترین نتائج حاصل کرنے کی مزید کوشش کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ لیاری کا نام بھی روشن کریں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More