تعلیمی اعلانات برائے 12/04/2014

ہماری ویب  |  Apr 12, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیراہتمام ایک سیمینار یونی پولر سے ملٹی پولر دنیا تک منگل 15؍اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں منعقد ہو گا٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم زولوجی کے پریکٹیکل امتحانات 2013 ءسے 14 تا17 اپریل صبح 9:30 سے12:30 بجے دوپہر شعبہ زولوجی میں منعقد ہوں گے۔ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 250 روپے فی پریکٹیکل فیس بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی میں امتحان کے انعقاد سے قبل جمع کراسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے جاری ورکشاپ کی اختتامی تقریب پیر 14 اپریل کو صبح دس بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سینیٹر عبدالحسیب خان جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر میزبان ہوں گے٭جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کی چیئر پرسن پروفیسردریہ قاضی کے مطابق شعبہ میں نوتعمیر فیروزہ ہاشم ہال کی افتتاحی تقریب ہفتہ 12 اپریل کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More