منشیات فروشوں نے احرام اور عمرے کو بھی نہ چھوڑا٬ عمرے پر جانے والے مسافر سے آئس ہیروں برآمد کر لی گئی-
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ایک کاروائی کے دوران عمرے پر جانے والے مسافر کے احرام کے 3 تولیوں میں بھگو کر جذب کی گئی 5 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر محمد عمران عمرے کے لیے استنبول کے راستے جدہ کے لیے جا رہا تھا۔ جبکہ ملزم نے عمرے کے لیے استعمال ہونے والے احرام کے 3 تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔
تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.448 کلو گرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔