بھارتی اداکار ستیندر کمار انتقال کر گئے

اُردو وائر  |  Sep 13, 2023

بھارت کی بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت ممبئی کے اسپتال میں ہوئی جبکہ ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گی۔

ستیندر کمار نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم شعلے سمیت 500 سے زائد فلموں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی مشہور فلموں میں میرا نام جوکر، گیمبلر، امر پریم، قرض، بے تاب، نصیب، انجام اور دیگر شامل ہیں۔

ستیندر کمار کو اصل پہچان مزاحیہ کردار نبھانے کی وجہ سے ملی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More