گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 10, 2024

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوں گے،صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں، ایتھوپیا کے سرمایہ کار سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے ایتھوپیا کے سفیر کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کی۔بعد ازاں ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا ، اس موقع پر آئی ٹی کے طلباءنے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More