کراچی انٹر بورڈ: ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان

اُردو وائر  |  Sep 12, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر نسیم احمد میمن نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات انٹربورڈ ظہیر الدین بھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں پہلی پوزیشن رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ عائشہ عمران بنت محمد عمران رول نمبر 492007 نے 1200میں سے 1051 نمبرز لے کر حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی دو طالبات فلزا جاوید بنت محمد جاوید اختر رول نمبر 492065 اور ہاجرہ عابد بنت عابد محمد نذیررول نمبر 492078نے 1030نمبرز لے کر جبکہ تیسری پوزیشن طوبیٰ عمران بنت عمران احمد خان رول نمبر 492184نے 1000نمبرز لے کر حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 295امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 294امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 178 کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 60.54فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 11طالبات اے ون گریڈ، 27 اے گریڈ، 57بی گریڈ، 62سی گریڈ اور 21امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئیں۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More