آج ڈالر کتنے کا ہوگیا؟ بڑی خوشخبری

اُردو وائر  |  Sep 12, 2023

گزشتہ چند روز سے حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آ گیا، جو اس وقت گزشتہ 20 روز کی کم ترین سطح پر ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 75 پیسے کا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں کل کاروبار کے اختتام پر ڈالر 301 روپے 16 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 697 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More