جنید نیازی تماشا ہاؤس میں بیٹی کے گلے لگ کر رو پڑے٬ جذباتی منظر سب کی آنکھوں میں آنسو لے آیا

اُردو وائر  |  Sep 06, 2023

جنید جمشید نیازی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں۔ انہوں نے مقبول ڈرامہ سیریل "صنفِ آہن" میں اپنی اداکاری سے پہچان بنائی-

’’بے بی باجی‘‘ میں ان کی شاندار اداکاری نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا۔ جنید حال ہی میں رئیلٹی شو "تماشا" میں اپنے کردار کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ شائقین جنید جمشید نیازی کو ریئلٹی شو ’’تماشا‘‘ میں بے حد پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ’’تماشا‘‘ گھر میں قیام کے دوران جنید جمشید نیازی کے مداحوں نے ایک دل دہلا دینے والا اور جذباتی لمحہ دیکھا جب ان کی چھوٹی بیٹی نے ان سے اچانک ملاقات کے لیے آئی۔

اداکار اپنی پیاری بیٹی کو گلے لگاتے ہوئے اپنے آنسو نہ روک سکے۔ ان کے درمیان جذباتی بندھن گھر میں موجود تمام افراد کی آنکھوں میں آنسو لے آیا٬ اس موقع کی ویڈیو دیکھیں:

مداحوں نے جنید کو زبردست سرپرائز دینے والا ٹیم تماشا کا یہ اقدام بےحد پسند کیا۔ انہوں نے ٹیم پر زور دیا کہ وہ فیضان شیخ اور دیگر مقابلہ کرنے والوں کی بھی اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کریں۔

گھر میں جنید جمشید کی پیاری سی بیٹی کی سرپرائز انٹری مداحوں کو پسند آئی۔

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More