ANIانڈین آرمی ایوی ایشن کیپٹن بھرت بھردواج کو ان کی گریجویشن تقریب کے دوران اپنی منگیتر آروشی کو پروپوز کرتے دیکھا گیا
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں انڈین آرمی ایوی ایشن کیپٹن بھرت بھردواج ایک گریجویشن تقریب کے دوران اپنی منگیتر آروشی کو پروپوز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
انھوں 2 جون کو مہاراشٹر کے ناسک میں کامبیٹ آرمی ایوی ایشن ٹریننگ سکول سے پرواز کی تربیت مکمل کی۔
تربیت مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ اور ایوی ایشن شو ہوا۔ اس دوران بھرت بھردواج نے اپنی منگیتر آروشی کو پروپوز کیا۔
جب بھرت نے آروشی کو پروپوز کیا تو پیچھے آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر کھڑا تھا۔
اس موقع پر موجود اہل خانہ اور ساتھی افسران نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
لیکن اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی رائے منقسم نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس کی تعریف کرتے نظر آئے تو کچھ نے تنقید کی۔
بھرت بھاردواج نے کیا کہاANIکیپٹن بھردواج نے کہا کہ وہ اپنی منگیتر کے لیے اس دن کو بڑا بنانا چاہتے ہیں
بھرت بھردواج نے 2 جون کو آروشی کو پروپوز کرنے کے بعد نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ’ایک سال کی محنت کے بعد، آج کا دن ہم سب کے لیے بڑا دن تھا۔ ہم سب آج پائلٹ اور انسٹرکٹر بن گئے ہیں۔ آج ہماری محنت رنگ لائی ہے۔‘
’اب وہ میری منگیتر ہے اور میں اسے پانچ سال سے جانتا ہوں، ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ میں اس سے یہ پوچھنے کے لیے اس سے بہتر دن نہیں سوچ سکتا تھا، ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے خاندان کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ میرا خیال تھا کہ جس طرح یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بڑا دن ہے، اسی طرح کیوں نہ اس دن کو اپنی منگیتر کے لیے بڑا بنا دوں۔ تو اس پورے خیال کے پیچھے میری یہی سوچ تھی۔‘
سوشل میڈیا پر رائے منقسم
لیکن کیپٹن بھردواج کا یہ خیال سب کو اچھا نہیں لگا۔ سوربھی گروال نامی صارف نے ان کے پروپوز کرنے کے طریقہ پر سوال اٹھایا۔
انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ، ’ انڈین فوج کے افسر کیپٹن بھرت بھردواج نے مبینہ طور پر فوجی نظم و ضبط اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔ انھوں نے اپنی منگیتر کو رسمی فوجی تقریب جیسے کہ پریڈ کے دوران، وردی پہن کر اور فوجی سازوسامان کے سامنے رہنے کی تجویز دی۔‘
کچھ صارفین نے اس بحث کو بے مقصد قرار دیا جن میں سے ایک ونئے اپادھیائے نامی صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کیپٹن بھرت بھردواج کے اپنی جیون ساتھی آیوشی کو پروپوز کرنے کے بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے۔‘
’ہو سکتا ہے کہ کچھ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہو یا نوجوان افسر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ہوں۔ لیکن جیسا کہ ہم نے اکثر دیکھا اور سنا ہے، ’اپنی فوج کو جانیں‘ جیسے پروگراموں سے عوام کو فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر لینے کا موقع ملتا ہے، جو ایک تحریک کا کام کرتا ہے۔ اسی طرح کے ایک خاص لمحے کو بحث، تنازعہ اور مختلف آراء سے بالاتر ہو کر منایا جانا چاہیے۔‘
کے ایس یادو نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’معاملہ یہ ہے کہ فوجی افسر کیپٹن بھرت بھردواج نے مبینہ طور پر فوجی قوانین اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔‘
’انھوں نے اپنی منگیتر کو ایک رسمی تقریب جیسے پاسنگ آؤٹ پریڈ، وردی میں اور فوجی سازوسامان کے سامنے تجویز پیش کی۔‘
ANIلیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھرت بھاردواج کی حمایت کی۔
صحافی سواتی چترویدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ’اس کو غلط سمجھنے کے بجائے، لوگ اسے مثبت انداز میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یونیفارم میں ملک کی خدمت کرنے والا ایک سپاہی اور اس کے ساتھ اس کا جیون ساتھی، یہ ایک خوبصورت اور متاثر کن تصویر ہے۔‘
پونیت نامی صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ’کیپٹن بھرت بھردواج ہیلی کاپٹر کے قریب یونیفارم میں محبت کا اظہار کیا۔۔۔ یہ فرض اور محبت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ انڈین فوج میں شامل ہونا فخر اور مہم جوئی سے بھرپور زندگی لاتا ہے۔ نوجوانوں کے لیے یونیفارم کو انداز اور فخر کے ساتھ پہننا ایک حقیقی تحریک ہے۔‘
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بھرت بھردواج کی حمایت کی ہے۔
انھوں نے لکھا ’ایک آرمی کیپٹن نے اپنی منگیتر کو پروپوز کیا۔ قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ یہ چائے کا وقت تھا، پریڈ کا نہیں۔ پریڈ ختم ہوئی اور سب کو فوٹو لینے کی اجازت دی گئی۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘
’ہو سکتا ہے اس نے لائن کراس کی ہو، اور وہ اس کے نتائج کو جانتا ہے۔ لیکن ایک اچھے سپاہی کی طرح، وہ اسے قبول کرے گا۔ لیکن اگر وہ خطرہ مول نہیں لیتا، جرات مندانہ قدم نہیں اٹھاتا، لائن کو عبور نہیں کرتا، تو کون کرے گا؟ اور وہ کب کریں گے؟‘
انھوں نے کہا، ’کیپٹن بھردواج اور ان کی منگیتر کے لیے نیک خواہشات۔ دعا کریں کہ وہ شادی کریں اور خوشگوار زندگی گزاریں۔‘
جب 30 سیکنڈ کی ویڈیو نے نئے نویلے جوڑے کی شادی کی خوشی کو میمز میں بدل دیااولڈ ہوم کے 75 سالہ دولہا اور 70 سالہ دلہن: ’شادی محض جسمانی لذّت نہیں ہے‘پہلی نظر میں محبت، شادی کے بغیر حمل اور 40 برس کی دُوری: ایک جوڑے کا دہائیوں بعد ملاپ جو کسی فلم کی کہانی سے کم نہیںطالبان کی قید میں خفیہ فون کالز، جن کی بدولت مسلمان لڑکے اور یہودی لڑکی کی محبت زندہ رہی’اجتماعی شادی‘ جہاں 42 دلہوں میں سے کسی کو بھی دلہن نہ ملی: ’ہمیں خواب دکھایا گیا لڑکیاں اچھی ہیں اور شادی کریں گی‘بیوی کی باتیں سن کر 17 لاکھ ڈالرز کمانے والا شخص دھوکہ دہی کا مجرم قرار