’کمانڈر ان بیف‘: ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے مشہور 700 کلوگرام وزنی بھینسے کی قربانی کیوں نہ ہو پائی

بی بی سی اردو  |  May 28, 2026

BBC

اپنے بالوں کی وجہ سے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے مشہور ہونے والے البینو بھینسے کی قربانی روک دی گئی ہے اور بنگلہ دیش کی حکومت نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

عید سے ایک روز قبل یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے اس بھینسے کو عید الاضحیٰ پر قربان کرنے کی بجائے اسے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس میں خود بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کردار ادا کیا۔

پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد انھوں نے بدھ کو مالک کے گھر سے اس بھینسے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نامی بھینس انھوں نے خرید لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بھینس کی اس نایاب نسل کو محفوظ کرنے کا منصوبہ ہے۔

عید الاضحیٰ سے کچھ روز قبل بنگلہ دیش میں موجود البینو بھینسا خاصا مشہور ہو گیا تھا۔

اس جانور کے 37 برس کے مالک ضیا الدین کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے 700 کلو گرام کے اس بھینسے کو اس کے بالوں کی وجہ سے امریکی صدر کا نامدیا۔

ضیا الدین نے مزید بتایا کہ مئی کے مہینے میں مسلسل لوگ اس جانور کو دیکھنے کے لیے آتے رہے۔

AFP

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بھینسے اور صدر ٹرمپ کے درمیان واحد مماثلت صرف بالوں تک محدود ہے۔

ضیا الدین کے مطابق اس بھینسے کو دن میں چار بار نہلایا جاتا ہے۔

ضیا الدین نے مزید کہا کہ ہر وقت ہجوم کی وجہ سے اسبھینسے کا وزن کم ہونے لگا، جس کے بعد انھیں عوامی نمائش پر پابندی عائد کرنا پڑی لیکن اس کے باوجود، بچے اب بھی اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دروازوں کے بیچ سے جھانکتے رہتے ہیں۔

AFP

فیصل احمد ان لوگوں میں شامل تھے جو اس بھینسے کے قریب جا سکے اور اس کی تصاویر بنانے میں کامیاب رہے۔

فیصل احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’واقعی اس بھینسے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مماثلت ہے۔‘

وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ اس کو دیکھنے آئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا بھانجا صرف ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کو دیکھنے کے لیے ایک گھنٹے کشتی کا سفر کر کے آیا۔

اگرچہ یہ بھینسا سوشل میڈیا پر سٹار بن چکا ہے لیکن وہ واحد جانور نہیں جسے کوئی نام دیا گیا ہو۔

اس کے ساتھیوں میں شامل ایک بیل کا نام ’طوفان‘ ہے، ایک بڑے سائز کے جانور کا نام ’فیٹ بوائے‘ جبکہ ایک نرم مزاج بیل کا نام ’سویٹ بوائے‘ بھی ہے۔

سنہری بالوں والے ایک بیل کا نام برازیل کے فٹبالر نیمار کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مگرمچھوں کو چیر ڈالنے والی شیرنی جس کی موت انتہائی بے بسی کی حالت میں ہوئیسانڈ جس کے وزن نے اسے ذبح ہونے سے بچا لیاگوجرانوالہ کا 314 کلوگرام وزنی ’رستم پاکستان‘ بکرا جس کا دولہا جیسا استقبال ہوا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More