ریستوران سے 80 ہزار ڈالر کے ’میک اینڈ چیز‘ کا فراڈ کرنے والا شخص، جسے ایک ماہ پہلے نوکری سے نکالا گیا تھا

بی بی سی اردو  |  May 02, 2026

امریکہ میں پولیس نے ایک شخص کو ایک ریستوران کے ساتھ فراڈ کے الزام میں گرفتار کر کے اس پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

ریاست ٹیکساس کے شہر گریپ وائن کی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مشہور فاسٹ فوڈ چین ’چِک اے فلے‘ کا سابقہ ملازم ہے جسے ایک ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

پولیس کا الزام ہے کہ مذکورہ شخص فاسٹ فوڈ چین کی ایک برانچ میں واپس آیا اور کاؤنٹر کے پیچھے وہاں چلا گیا، جہاں سے کھانوں کے آرڈر لیے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے میک اینڈ چیز کے 800 آرڈر ریستوران کے آن لائن سسٹم میں درج کیے اور بعد ازاں اس آرڈر کے پیسے اپنے کریڈٹ کارڈز پر ری فنڈ کر دیے۔ اس آرڈر کی کل لاگت تقریباً 80 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں دو کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

چِک اے فلے کے مینیو کے مطابق میک اینڈ چیز کی ایک بڑی ٹرے کی قیمت تقریباً 100 ڈالر ہے۔ اس میکرونی ڈش میں تین مختلف طرح کی پنیر استعمال کی جاتی ہے اور اس میں تقریباً 10 ہزار کیلوریز ہوتی ہیں۔

پولیس کے مطابق متعدد بار مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ پر بار بچ نکلتا۔ بالآخر 17 اپریل کو پولیس اسے حراست میں لینے میں کامیاب رہی۔ اس پر چوری، منی لانڈرنگ اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کا الزام ہے۔

Getty Images

امریکی ذرائع ابلاغ نے ملزم کی شناخت 23 سالہ کیشن جونز کے نام سے کی ہے۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق وہ اس وقت ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کی گرین بے جیل میں زیرِ حراست ہے۔

دی نیویارک ٹائمز کے مطابق جونز کے وکیل نے اس معاملے پر تبصرے کرنے سے انکار کر دیا۔

ریستوران نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ملزم کو ریستوران میں داخل ہوتے اور سروس کاؤنٹر کے پیچھے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص نے ریستوران کی وردی نہیں پہنی ہوئی بلکہ وہ براؤن جیکٹ اور نیلے رنگ کی جینز میں ملبوس ہے اور اس نے سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔

ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کی ٹاسک فورس اور فورٹ ورتھ کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ملزم کو ڈھونڈ کر گرفتار کیا تھا۔

بی بی سی نے ریستوران کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔

13 ہزار ڈالر کے جوتوں کی چوری مگر ایک بھی جوتا چوروں کے کسی کام نہ آیادو گھنٹوں میں 28 ملکوں سے 14 ملین ڈالر کی چوری کی انوکھی اور پیچیدہ وارداتچوری کی انوکھی واردات جس کے بعد راولپنڈی پولیس کباڑ خانوں پر چھاپے مار رہی ہےچوروں نے ’بریک‘ لے لی: 12 ٹن کٹ کیٹ چاکلیٹ سے لدا ٹرک لاپتہانڈوں کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ: امریکہ میں چوری کی انوکھی واردات میں ایک لاکھ سے زائد انڈے غائب22 لاکھ پاؤنڈ مالیت سامان سے بھرا بیگ اٹھانے والا ’موقع پرست‘ چور جسے پتہ ہی نہیں چلا ’یہ کتنا قیمتی ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More