امریکی آبدوز نے بحر ہند میں ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا، امریکی سیکریٹری دفاع

بی بی سی اردو  |  Mar 04, 2026

پینٹاگون کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع نے بتایا ہے کہ بحرہند میں ایک ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم پیٹ ہیگستھ نے اس جہاز کا نام نہیں لیا۔ دوسری جانب سری لنکا کی وزارت دفاع کے سیکرٹری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سری لنکا کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تین روزہ آخری رسومات ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیاسعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی جانب سے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئےاسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اُن کی جانب سے شروع کی جانے والی حالیہ کارروائی کے جواب میں اسرائیل پر حملے کر رہا ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب ایران کے پاس بحریہ ہے نہ فضائیہ اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام، تقریباً سب کچھ تباہ ہو گیا۔‘ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں افغانستان اور مشرق وسطی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی

امریکی آبدوز نے بحر ہند میں ایرانی جنگی جہاز ڈبو دیا، امریکی سیکریٹری دفاع

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More